ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں سیلاب سے اموات کی تعداد 112ہو گئی

 خرطوم: میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے اموات کی  تعداد 112ہوگئی۔

ملکی سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں سے تقریبا 35ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 49ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تباہ کن  سیلاب سے زخمیوں کی تعداد 115ہو گئی ہے،سیلاب کی تباہ کاریاں ہونے والے دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفور اور کیسیل   علاقوں میں  ہنگامی حالت  نافذ کر دی گئی  ہے،ملک کے وسطی   صوبہ جزیرہ سے منسلک  میناگیل کو سیلاب میں ہلاکتوں اور مالی نقصانات کی وجہ سے ’’آفت زدہ  علاقہ ‘‘قرار دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18میں سے 15ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ تک ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں