صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یونان ہمارا ہم کلام نہیں ہے۔
ایوان صدر میں کابینہ اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں ترک نیٹو فرائض کے دوران ترک طیاروں کےریڈار جام کرنے پر یونان کی سر زنش کی اور کہا اس کی در اندازیاں اب حد سے بڑھتی جا رہی ہیں۔
صدر نے کہا کہ سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے یونان ہمارا ہم پلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم کلام ہونے کا بھی حق نہیں رکھتا۔