ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی،وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کی آزادفضاؤں کے محافظوں نے ہمیشہ وقت پر دشمن کو باور کرایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  7ستمبر  کے دن پر پوری قوم یوم فضائیہ منارہی ہے ، وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی ، پاکستان کی آزاد فضاؤںکے محافظوں نے ہمیشہ وقت پر دشمن کو باور کرایا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر 1965کے شہداء اور غازیوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ،تمام پاکستانی پاک فضائیہ کے شہداء کے شکرگزار ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں نے چار گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں