ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ کا 65ء کی جنگ کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آ باد : پاک فضائیہ کی جانب سے 1965 کی جنگ کے غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1965 کی جنگ کے غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں 7 ستمبر 1965 کو لڑے جانے والے فضاء معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 07 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جو ناقابلِ فراموش کارنامے سر انجام دیئے انہیں دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ جلی حروف میں لکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں