ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شارجہ اسٹیڈیم میں افغانی شائقین کا کرسیوں کی توڑ پھوڑ اور پاکستانی شائقین پر تشدد

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ،سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑاور تشدد کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

 میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا اور اتار چڑھاؤ سے بھرپور اس کانٹے دار مقابلے میں پاکستان کی ٹیم ایک مرحلے پر 118 رنز پر 9 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑاور تشدد کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شائقین کرسیاں توڑ رہے ہیں اور دوسری جانب کھڑے پاکستانی مداحوں کی طرف پھینک رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تناؤ سے بھرپور اس مقابلے میں صورتحال اس وقت گمبھیر ہو گئی جب افغان فاسٹ باؤلر نے فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا زبان استعمال کی جس پر پاکستانی بلے باز بھی اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور ان کی سرزنش کی لیکن اس سے قبل کہ یہ معاملہ مزید پیچیدہ شکل اختیار کرتا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں