ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی نے طویل وقفے کے بعد بالآخر سنچری بنا ڈالی

دبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بالآخر تقریبا 3 سال کے وقفے کے بعد انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں سنچری اسکور کر ہی لی۔

کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کی۔یہ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں اور ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔

انہوں نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔تاہم اننگز کے اختتام پر کوہلی نے 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں