ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا میں 5٫5 اور 6٫2 کی شدت کے زلزلے

اطلاع کے مطابق  انڈونیشیا کے مغربی علاقے  پاپوا میں 5٫5 اور 6٫2 کی شدت کے  کم از کم 4 زلزلے رونما  ہوئے  ہیں۔

انڈونیشیا کی موسمیات،  آب وہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ 5.5 سے 6.2 کی شدت کے ساتھ کم از کم 4 زلزلے مغربی پاپوا شہر کے وسطی مامبے رامو علاقے سے تقریباً 37 کلومیٹر شمال مغرب میں 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آئے ہیں ۔

 زلزلہ اور سونامی تخفیف ڈویژن کے سربراہ داریونو  کا کہنا  ہے مذکورہ  زلزلوں سے  سونامی آنے کا خطرہ  موجود نہیں ہے ۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا  کہ زلزلوں سے جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں