ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی شہر کوٹری بھی سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

کوٹری : سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی شہر کوٹری بھی سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی شہر کوٹری سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا، سیوریج سسٹم خراب ہونے اور گٹر نالے ابلنے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہے۔

سیوریج کا آلودہ پانی نے تجارتی اور رہاشی علاقوں کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے جس کے بعد شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سیوریج کے پانی نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقوں میں گزشتہ دس روز سے سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے گھروں میں محصور بن کر رہ گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ سیوریج لائنوں سے پانی کا اخراج کرنے کے لیے ڈیزل موٹریں نصب کردی گیں لیکن ڈیزل موٹریں بھی سیوریج پانی نکاس کرنے میں ناکام ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں