ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو، مسافروں سے بھری بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک

شمالی میکسیکو میں مسافروں سے بھری بس اور آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیاہے۔

انتظامیہ کے مطابق شمالی میکسیکو کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس ہائی وے پر جا رہی تھی کہ اچانک ایندھن ٹینکر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا ،آ گ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں