ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو: مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم، 18 افراد ہلاک

شمالی میکسیکو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس اور ایندھن ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز شمالی میکسیکو کے ہائی وے پر مسافر بس اور ایندھن ٹینکر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

انتظامیہ کے مطابق مسافروں سے بھری بس ہائی وے پر جا رہی تھی کہ اچانک ایندھن ٹینکر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور 18 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

منبع: جیو نیوز

The post میکسیکو: مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم، 18 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں