ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، عمران کو نااہل کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے، تنائو اور کھینچائوبحران پیدا کرے گا،مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم ،کپاس اور گنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی اس لئے صرف الیکشن ہی حل ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے ،معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا،مائنس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کرائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں