ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا سعودی عرب میں عسکری تجربہ گاہ قائم کرے گا

واشنگٹن:امریکی فوج سعودی عرب میں ایک عسکری تجربہ گاہ قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے تین عہدیداران نے اس منصوبے کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں قائم ہونے والی تجربہ گاہ میں نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی جائے گی۔

یہاں دفاعی صلاحیت کے حامل میزائل تیار ہوں گے اور ان کے تجربات کیے جائیں گے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیو ایسٹ برن کا کہنا ہے کہ ابھی یہ منصوبہ غور و خوض کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور مشرق وسطی میں اس کے اتحادی ممالک اس تجربہ گاہ میں تربیت حاصل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تجربہ گاہ کا خیال سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے جولائی کے دوران دورہ سعودی عرب میں پیش کیا تھا، ان کے خیال کی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے رہنماں نے بیحد پذیرائی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں