ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، نالوں کی بندش نے شہر کو دریا بنا دیا 

 ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، نالوں کی بندش نے شہر کو دریا بنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پانی سے فٹ پاتھ پرنالے بن گئے اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں، پانی سے گاڑیاں ڈول گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہا۔

علاوہ ازیں پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے اندر داخل ہوگیا، گائنی اور بچوں کے وارڈز میں پانی جمع ہونے سے مریضوں اور تیمارداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈرپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مریضوں کو وارڈز سے باہر نکالا، کینٹ بورڈ کی حدود بھی بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں