ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیم میں ٹرکش اسٹارز کا شاندار مظاہرہ

ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم   کا بیلجیم میں ٹرکش اسٹارز نے اپنی شاندار پرواز وں کا مظاہرہ کیا۔

بیلجیئم میں ہالینڈ کی سرحد کے قریب واقع قصبے ہیچٹیل میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سانیکول ایئر شو میں شرکت کرنے والے ٹڑکش اسٹارز  نے 10 سال میں پہلی بار بیلجیم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ٹرکش اسٹارز کا شو جو کہ 6 F-5 قسم کے طیاروں پر مشتمل تھا اور Kleine-Brogel ایئر بیس سے ٹیک آف کرکے شو ایریا کی چوٹی پر پہنچا، تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا۔

ٹرکش اسٹارز سب سے زیادہ وقت تک ہوا میںاپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی  ٹیم کی حیثیت اختیار  کرچکی ہے ۔اس  شو کے دوران انگریزی، فرانسیسی، فلیمش اور ترکی زبان میں  پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔

ٹرکش اسٹارزکے اس شو   کو بے حد پسند کیا گیا   اور اس تقریب کے موقع پر   ہزاروں شائقین نے  تالیاں بجا کر  ترک اسٹارز کے دل جیت لیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں