ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، وفاقی وزیر ریلوے

lost majority

 لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے، سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں،ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اہم حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے؟ ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے، شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے  سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں