ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"شاہ چارلس سوئم کا اقبال بلند ہو"آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کا اعلان

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد اب شاہ چارلس سوئم سے  وفاداری کا عہد کیا ہے۔

 آسٹریلیا اور نیوزی لنڈ  میں منعقدہ سرکاری تقریبات  کے دوران چارلس سوئم کو دونوں ملکوں کا فرماں روا قرار دیا گیا ۔

 آسٹریلوی گورنر ڈیوڈ ہرلی  نے کینبرا میں منعقدہ تقریب کے دوران  کہا کہ حکومت نے  شاہ چارلس سوئم  سے وفاداری کا عہد کیا ہے بعد ازاں شاہ برطانیہ کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم انتھونی البانیس نے 22 ستمبر کو یوم سوگ اور سرکااری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھی شاہ چارلس سوئم کی تخت نشینی کے موقع پر  پارلیمان میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جس سے قبل وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے چارلس سوئم کو ملک کا فرماں روا اعلان کیا ۔

 واضح رہے کہ  مرحومہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کینیڈا،آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور کریبیئن جزائر سمیت بحر اوقیانوس کے 16 ممالک کی سربراہ رہ چکی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں