ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کرے گا

ایرانی  وزارت خارجہ  کے ترجمان ناصر کینانی   کا کہنا ہے کہ آذربائیجان۔ آرمینیا  تصادم  باعث تشویش ہے اور  ہم اپنے ملک کی   سرحدوں پر کسی قسم کی تبدیلی کو قبول   نہیں  کرتے۔

کینانی نے ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر  شائع بیان میں آذربائیجان-آرمینیا سرحد پر تنازعات کے بارے میں جائزات پیش کیے۔

کینانی نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور سرحدی تنازعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدوں میں کوئی بھی تبدیلی ایران کے لیے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے  بتایا  کہ تہران انتظامیہ اس معاملے  میں پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،  ان   دونوں ممالک کو علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے  مسائل کو بین الاقوامی قانون کی روشنی میں پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کینانی نے کہا کہ ان کا ملک دونوں  ہمسائیوں کے درمیان تنازعات کے حل  کی راہ میں  ہر ممکنہ تعاون  کے لیے تیار ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں