ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک ڈیفالٹ ہو چکا،اعلان ہونا باقی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہو چکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے توسیع دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولہا نہیں جل رہا، وہ خودبخود سڑکوں پرنکلیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں