ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم

لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا۔

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں