ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جس کا دل چاہتا ہے سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کیخلاف باتیں شروع کردیتا ہے، ہائی کورٹ

لاہور: عدالت عالیہ نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ جس کا دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف باتیں شروع کردیتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بینچ)نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ قطر کے دوران حکومتی وفد کی اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کے الزام کے خلاف پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں اظہارِ رائے کی آزادی ہے مگر ملکی سلامتی، دوست ممالک سے تعلقات اور حساس معاملات پر باتیں  درست نہیں۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ مادر پدر آزاد سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے۔ دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسرائیلی اور پاکستانی وفد کی قطر ائرپورٹ پر مبینہ ملاقات سے متعلق تبصرے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بینچ) نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی پر جنرل (ر) امجد شعیب خلاف پٹیشن نمٹا دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں