ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین: دریائے اردن کے مغربی کنارے میں جھڑپ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

اسرائیل مسلح افواج کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق نصف شب کے قریب جنین سے منسلک الجلمہ چیک پوسٹ کے قریب سرحدی علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے قبل ازیں اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک تواتر سے چھاپے مار کر مختلف الزامات کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے حملوں پر ردعمل کے نتیجے میں علاقے کے فلسطینیوں اور  اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں