ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں حکومت تبدیلی کے لئے سرگرم ہیں: خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

ڈان ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کی کہ مرکزی حکومت صوبہ پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کے لئے سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کا آپشن شروع سے موجود ہے اور مناسب وقت آنے پر ہم اسے استعمال کریں گے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم سیاسی طور پر تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس تبدیلی سے ملک میں موجود غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی تمام سیاسی جماعتوں اور پاک فوج سے مشاورت کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سیاست میں مائنس ون فارمولے کے حق میں نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں