ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ ہمیشہ 'جان آذربائیجان' کا ساتھ دیتا رہے گا: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکیہ ہمیشہ ‘جان آذربائیجان’ کا ساتھ دیتا رہے گا”۔

چاوش اولو نے آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے آذری فوجیوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے آذربائیجان۔آرمینیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں شہید ہونے والے آذری فوجیوں کے لئے دعائے رحمت و مغفرت کی اور شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "ترکیہ ہمیشہ  جان آذربائیجان کا ساتھ دیتا رہے گا”۔

آذربائیجان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں 12 ستمبر کی شب اور 13 ستمبر کی صبح آرمینی فوج  کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی علاقوں داش کیسین،  کیل بیچیر، لاچین اور زنگیلان   کی طرف سے بھاری اشتعالی فائرنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

بیان میں فائرنگ کے نتیجے میں  آذربائیجان فوج کے  50 فوجیوں کی شہادت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں