ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خارکیف کی مکمل واپسی تک جنگ جاری رہے گی:یوکرین

 یوکرینی نائب وزیر دفاع ہینا مالیئر نے  بتایا ہے کہ 6 ستمبر  سے اب تک خارکیف کے 300 سے زائد  سول آبادیوں کے حامل علاقوں کو روسی فوج سے واپس لے لیا گیا ہے۔

مالیئر نے بتایا کہ بالاکلیہ شہر کا کنٹرول دوبارہ ہمارے ہاتھوں میں ہے،6 ستمبر سے اب تک ہماری فوج نے 3800 مربع کلومیٹر کا علاقہ روسی فوج سے دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ 300 سے زائد  سول آبادیاں اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ انسان کو ہم نے جبری قبضے سے آزاد کروا لیا ہے ،علاقے میں  تاحال  روسی فوج کے ساتھ محاذ آرائی جاری ہے ،خارکیف کی مکمل واپسی تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔

خارکیف  کی عسکری کمان گاہ کےنگراں اولیگ سین گوبو نے بتایا ہے کہ  اس وقت کارکیف کا 30 فیصد علاقہ روسی فوج کے قبضے میں تھا جو کہ اب کم ہو کر 15 فیصد رہ گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں