ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتہ شہری کی بازیابی اور پیناڈول گولی کی دستیابی، ہائیکورٹ سے ملتی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہویا پیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔

اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی مئوخر کرتا ہے۔ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یاڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں