ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں،صدر عارف علوی

نوابشاہ: صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچ گئے، صدر عارف علوی نے سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کی گئی ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور ٹینٹ سٹی میں موجود رہائش پذیر سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کی۔

 صدر مملکت عارف علوی نے نواب شاہ دورہ کے دوران سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کی گئی ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر معصوم بچوں کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت اپنے اپنے حصے کا کام کر رہی ہے، سندھ میں 85 فیصد فصلیں تباہ ہوگئیں، آسمانی آفت کے نقصانات کا سو فیصد پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرنیشنل اپیل بھی کی ہے کہ مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور دل کھول کر مدد کریں، کراچی کے شہریوں نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ہے، ہنگامی صورتحال میں بیرونی قرضے معاف ہو جاتے ہیں، سیلابی صورتحال میں میں اپنی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں