ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسقط ائرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی14 مسافر زخمی

مسقط: سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے ہوائی اڈے پر بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں اس وقت آگ لگی جب وہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر دوڑ رہا تھا، آگ کے باعث جہاز کو روکنا پڑا۔

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے طیارے میں دھواں بھرگیا، مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر طیارے سے نکالا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہیکہ ہنگامی اخراج کے دوران 14 مسافر زخمی ہوگئے، ائیرپورٹ کے فائرٹینڈرز نے طیارے کے انجن  میں لگی آگ  پر قابو پالیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں