ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

کراچی: شہر میں آٹے کی قلت کی باعث بحران سر اٹھانے لگا ہے، آٹے کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گندم کی پیداوار میں واضح کمی آگئی ہے، جبکہ کئی علاقوں کے گوداموں میں موجود گندم پانی لگنے کے باعث ضائع ہوگئی۔

دوسری طرف سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دکانداروں کے مطابق فلور ملوں سے آٹے کے ٹرک کے ٹرک متاثرین کے لیے خریدے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

اس صورتحال کے باعث شہر میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 115 روپے کلو والا آٹا 125 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ تندور کی روٹی 20 روپے اور چپاتی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں