ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دمشق پر اسرائیلی حملے میں 5 شامی  فوجی ہلاک

دمشق:شام  میں  دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں5  شامی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (سیرین عرب نیوز ایجنسی)نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور کچھ مالی نقصان ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فضائی کارروائی جھیل تبریاس کی شمال مشرقی سمت سے کی گئی جس نے دمشق کے ہوائی اڈے اور دمشق کے جنوب میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے تصدیق کی ہے کہ حملوں میں پانچ شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو ایرانی حمایت یافتہ جنگجو بھی مارے گئے۔مانیٹر جو شام کے اندر ذرائع کے وسیع نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے، کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب اور دمشق کے دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔

گزشتہ ماہ دارالحکومت دمشق کے آس پاس اور ساحلی صوبے طرطوس کے جنوب میں دیہی علاقوں میں اسرائیلی حملے میں تین فوجی مارے گئے تھے۔جون میں اسرائیلی فضائی حملوں نے دمشق کے ہوائی اڈے کو تقریبا دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا تھا۔گزشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے حلب کے ہوائی اڈے کو دو مرتبہ نشانہ بنایا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر  نے اس وقت کہا تھا کہ ان حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں