ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر میں آم کھانے پر جھگڑا، بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو گھونپ دیا

قاہرہ:مصر کی الجیزہ کمشنری میں  ایک آم کھانے پر جھگڑے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا۔

عرب میڈیا  کے مطابق الھرم پولیس سٹیشن کو الجیزہ کیالھرم ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی کہ ایک زخمی نوجوان کو لایا گیا ہے اس کے سینے پر چاقو سے وار کیا گیاہے۔ پولیس اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔

 ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کہ گھر کے ریفریجریٹر میں ایک آم باقی بچا تھا۔ دونوں بھائیوں میں اس بات پر جھگڑا ہوگیا کہ ان میں سے کون وہ آم کھائے گا۔ ایک بھائی آم لینے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرے نے باورچی خانے سے چاقو اٹھایا اور اس کے سینے پر وارکیا۔ ملزم اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ چار دن تک جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں