ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

بعدازاں 19 ستمبر کو ہی وزیراعظم نیویارک روانہ ہوں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جاسکے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس چلا گیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا جہاں انہیں ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کو میانوالی سے اسلام آباد جانا پڑا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں