ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم نرخوں میں اتنی کمی نہیں آرہی، فیصلہ اتوار کو ہو گا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ اتوار کوہو جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی،پیٹرول یا ڈیزل میں سے ایک آٹھ پیسے کم ہو رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہیے،سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری ہے۔

ان کا کہناتھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں کہ مارکیٹ میں مداخلت کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگا ڈالر بیچنے پر آٹھ بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہوا ہے، بینکوں کے جواب کے بعد جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا.

ان کا کہنا تھا کہ قطر، سعودی عرب اور یو اے ای 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے جب کہ پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں