ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان تمہاری احتجاج کی کال کا کوئی جواب نہیں دے گا، نیئر حسین بخاری 

اسلام آباد: سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان احتجاج کی کال دو تمہاری مس کال کا کوئی جواب نہیں دیگا۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری کا کہنا تھاکہ عمران خان یاد کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے جھولے یاد آ رہے ہیں،  پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران بھی عمران خان کے قومی اداروں کی تقسیم سے متعلق بیانیے سے نالاں ہیں۔ عمران خان پارٹی کا اعتماد کھو چکا ہے، پی ٹی آئی بکھر چکی اب صرف اعلان باقی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کپتان مانگے تانگے کی سواریوں کا اکیلا تانگہ بان بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون شکن شخص پر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد پہلے ہی عدم اعتماد کر چکی ہے۔ خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان بے سروسامانی کی حالت میں پی ٹی آئی حکومتوں کی مدد کے منتظر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں