ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک ڈوبا ہواہے کرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے، عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوبا ہواہے کرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کمال ہے پورا اشتہاری خاندان ملک کے فیصلے کررہا ہے، وہ بھی ان فلیٹس میں جو چوری کے پیسوں کے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کیا یہ سمجھتے ہیں عوام کو یہ سب نظر نہیں آتا، ملک ڈوبا ہواہے کرائم منسٹر سیر سپاٹے کر رہا ہے ، دوسری طرف قوم کاحقیقی رہبر عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں