ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے،بولنگ کوچ شان ٹیٹ

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، میں انجوائے کر رہا ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین کے بارے میں صرف اتنا معلوم ہے کہ اس کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹرز کو آسانی ہوتی ہے، بولرز کو بتایا ہے کہ سب سے اہم چیز تسلسل ہے۔

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ حارث رف نے ڈیتھ اوورز کی بولنگ پر بہت کام کیا ہے،بطور کوچ میرا کام یہی ہے کہ اپنے بولرز کا خیال رکھوں،نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے،وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے۔

بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے آپس میں اتنی لیگز کھیل لی ہیں کہ سب ایک دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں