ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آئندہ تین روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق سندھ بھر اگلے چندروز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق تین روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں