ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی ادویات کی روک تھام، ڈریپ کے ڈسٹری بیوٹرز فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز پر چھاپے

اسلام آ باد: ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اور ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی پورٹ قاسم پر سنکورا فارما کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی اور ڈریپ کی ٹیم نے ہیلتھ اینڈ او ٹی سی رولز کے تحت لسٹڈ فرم سنکورا فارما کی انسپکشن کی۔ 

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ فرم صحت و صفائی کی مطلوبہ سہولیات اور تکنیکی افراد کے بغیر، نامناسب کوآلٹی کنٹرول اور مائیکروبیالوجی لیبارٹریز کے بغیر کام کر رہی تھی۔ 

ترجمان نے کہا کہ فرم اس کی اڑ میں جعلی، غیر رجسٹرڈ، غیر اندراج شدہ مصنوعات کی تیاری میں ملوث پائی گئی، مشتبہ اسٹاک کو ابتدائی طور پر 28 دنوں کے لیے مقررہ فارم-1 پر ضائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ فرم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام اہم مشاہدات کی تعمیل تک پیداواری سرگرمیاں روک دے اور فرم کے نمائندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق متعلقہ بورڈ کی باضابطہ منظوری حاصل کرے۔

 اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جعلی ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، ڈریپ کو ہدایت کی ہے معیاری اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

 عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں، جعلی ادویات میں ملوث مافیاز کیخلاف  ڈریپ ایکٹ تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں