ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان منفی عزائم پاکستانیوں کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں،رانا مشہود

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان منفی عزائم پاکستانیوں کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں۔

لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں اگلا آرمی چیف انکی مرضی کا ہو، عمران خان نے کل کہا کہ اگلے دو ماہ تک اقتدار میں نہ آیا تو ہم سب کچھ کھو دیں گے ، عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں وہ پہلے ہی قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں،ان کے منفی عزائم پاکستانیوں کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ عنقریب فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ،پنکی پیرنی کیسز کے جرم میں عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، بجلی کے بلز، پٹرول ، روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں مہنگی ہونے کے ذمہ دار عمران خان اور انکی جماعت ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف مہنگائی کا جن اگلے چند ماہ میں قابو کر کے دکھائیں گے، وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب پوری دنیا کیلئے روڈ میپ ہوگا، شہباز شریف صرف پاکستان کی نہیں پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم اسلامو فوبیا کے خلاف یو این کے اندر آواز اٹھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں