ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخدوش عمارت کا معاملہ، سندھ حکومت اورمحکمہ آثارقدیمہ کو نوٹس جاری

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے مخدوش عمارت کے گرانے کے معاملے پرسندھ حکومت اورمحکمہ آثار قدیمہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں پاکستان چوک پرواقع رقیہ منزل کی مخدوش حالت کے معاملے پرعمارت کی مالکہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔خاتون درخواست گزارنے وکیل کے توسط عدالت کو بتایا کہ رقیہ منزل میری پراپرٹی ہے۔

ظہوراعوان ایڈووکیٹ نے درخواست میں بتایا کہ عمارت مخدوش ہونے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گرچکا۔ عمارت گرا کر دوبارہ بنانا چاہتے ہیں مگر محکمہ آثار قدیمہ رکاوٹ ڈال رہا ہے۔خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیاہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کا دعوی ہے کہ عمارت آثار قدیمہ کا حصہ ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ آثار قدیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں