ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین، سنکیانگ میں یوروایشیا نمائش کا آغاز

ارمچی:چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں 7 ویں چائنہ۔ یوروایشیا نمائش شروع ہوگئی جو 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔

 نمائش آن لائن اور آف لائن دنوں طرح سے منعقد ہوگی اور اس میں 32 ممالک و خطوں کی کمپنیوں کی 17 ہزار کے قریب نمائشیں آن لائن دکھائی جائیں گی۔ نمائش کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور علاقائی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وانگ لی نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا  کہ نمائش میں منڈی کے امکانات، اعلی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی بڑی مانگ کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 یہ خصوصی سرمایہ کاری و تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں فعال طور پر ایک اعلی درجے کا کاروباری پلیٹ فارم تعمیر کرے گی۔ اس کا نمائشی رقبہ 40 ہزار مربع میٹر ہے۔ نمائش میں سرمایہ کاری تعاون اور اجناس کی تجارت سمیت دیگر موضوعات پر 3 زون بنائے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں