ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی کارگو طیاروں کو سامان روس لے جانے پرامریکی پابندیوں کا سامنا

واشنگٹن: امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ اس نے تین بوئنگ 747 طیاروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، یہ تینوں طیارے ایرانی ایئر لائنز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں جو روس کو کارگو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ان طیاروں کو اس فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکی برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

 ان طیاروں نے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سےروس پر عائد پابندیوں کی خلا ورزی کی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے “رائیٹرز” کے مطابق وزارت تجارت نے اشارہ کیا کہ ماہان ایئر، قشم فارس ایئر اور ایران ایئر کے ذریعے چلنے والے طیارے الیکٹرانک مواد سمیت سامان روس لے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ اب امریکا کے برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے کل طیاروں کی تعداد183 ہوگئی ہے۔تین منتخب ایرانی ایئر لائنز امریکی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں