ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن کے کورونا وبا ختم ہونے کے بیان پر یورپی ادارے کا رد عمل

یورپین  میڈیسن ایجنسی  کے حکام نے  امریکی صدر جو بائیڈن    کے بیان  کہ "کورونا وبا   اب ختم ہو چکی ہے”  کے جواب میں کہا ہے کہ خطہ یورپ میں  یہ وبا تا حال برقرار ہے۔

ای ایم اے کے  طبی امور کے  سربراہ اسٹیفن  تھرس ٹرپ  نے  اپنے ادارے کی کورونا   وبا کے  حوالے سے پریس   کانفرس میں   جو بائیڈن کے  سی بی ایس ٹیلی ویژن  چینل کو انٹرویو میں    وبا کے ختم ہونے کے  بیان پر اپنے جائزے  پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” بائیڈن کے کیونکر اس نتیجے تک پہنچنے کا میں جواب نہیں دے سکتا ۔ ہمارے لیے یہ چیز واضح  ہے کہ  یورپ میں  وبا کا اثر جاری ہے، اور خطے میں اس بیماری کے پھیلاو کا سد باب کرنے کے لیے  یورپی یونین کے رکن  ممالک کو کووڈ۔19 ویکسین  کو تقسیم کرنے  کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے  بائیڈن کے بیان کہ اب کوئی بھی ماسک نہیں پہنتا،  حالات بدل چکے ہیں  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اس معاملے میں  ابھی بھی  وسیع پیمانے پر کام کر رہے   ہیں چونکہ مہلک وبا کے اثرات تا حال  برقرار ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں