ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں اے این پی کی اہم وکٹ گرگئی، خورشید خان پی ٹی آئی میں شامل

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی 20 سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گِرا دی، ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

تحریک انصاف میں شامل ہونے پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خورشید خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔

وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور عوام کا اعتماد دن بدن پی ٹی آئی پر بڑھتا جارہا ہے۔

اس موقع پر خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں