ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، مسلح افراد نے ایک گرجا گھر پر حملہ کرتے ہوئے 45 افراد کو اغوا کر لیا

نائیجیریا کی ریاست قدونا میں ایک چرچ پر مسلح حملے میں 45 افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔

جنوبی قدونا پیپلز یونین کے صدر اویمی میسماری نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ ریاست قدونا کے ضلع کاجورو میں مسلح افراد  نے موٹر سائیکلوں  کے ذریعے ایک چرچ پر حملہ کیا۔

میسماری نے بتایا کہ اس حملے میں  گرجا گھر اس کے گردونواح سے 45 افراد کو اغوا  کیا گیا  اور لوگوں کی ایک  کثیر تعداد زخمی ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ بندوق   اغوا کنندگان نے بعض مغویوں کے   اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہوئے  تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک  کی  کچھ ریاستوں  میں موٹر سائیکل کے  استعمال پر پابندی  عائد ہے ، کیونکہ بندوق بردار موٹر سائیکلوں پر سواری کے دوران حملوں کا مرتکب ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں