ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 159 افراد ہلاک

نیامی: نائیجر میں جولائی سے اب تک جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 159 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نائیجر نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں جولائی سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 159 ہوگئی۔نائجر میں جون سے ستمبر تک رہنے والے برساتی موسم کے دوران اکثر سیلاب آتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق نائجر میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے 77 افراد ہلاک اور اڑھائی لاکھ کے قریب متاثر ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں