ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: ریستوران میں زوردار دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورینٹ میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضح نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کی اسپتال منتقلی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے جن کے خلاف طالبان حکومت نے کریک ڈاؤن ابھی کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت دکھانے والے واحد صوبے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں