ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کا روس کی جانب سے یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کروانے پر ردِ عمل

ترکیہ نے روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے کچھ حصوں میں یکطرفہ ریفرنڈم کرانے کی کوششوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ  کی جانب سے اس  موضوع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے  ترکیہ  کو روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے کچھ حصوں میں یکطرفہ ریفرنڈم کرانے کی کوششوں پر تشویش ہے۔ اس طرح کے ناجائز کام کو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔ اس کے برعکس، سفارتی عمل کو بحال کرنے سے کوششیں پیچیدہ ہوں گی اور عدم استحکام مزید گہرا ہو گا۔ ترکیہ  اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری’ کی حمایت کی جائے  جس پر  ترکیہ عراق کے غیر قانونی الحاق کے بعد سے زور دے رہا ہے اور پرامن مذاکرات کے ذریعے جاری (روس-یوکرین) جنگ کے حل کے لیے کوئی بھی ضروری تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روس نے   یوکرین کے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا کے علاقوں میں 23-27 ستمبر کو روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں