کراچی : روس کی حکومت کی جانب پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا۔پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دنیا بھر سے امداد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے روس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیجنا شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ روسی حکومت کی جانب پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ روس سے پہلا خصوصی جہاز امدادی سامان لیکر آج کراچی ایئرپورٹ پہنچا ہے جہاں روسی قونصلیٹ جنرل موجود تھے۔ حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے حکام نے روس سے آنے والے امدادی سامان کو وصول کیا ہے۔