ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کا شدید خطرہ ہے، اقوام متحدہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گندا پانی ہے جس سے بیماریوں کا شدید خطرہ ہے، تمام رکن ممالک سے صحت، پینے کے صاف پانی اور خوراک کی اپیل ہے۔

جولین ہارنیز نے کہا کہ  ہمیں ڈونرز کی طرف سے اچھی سپورٹ مل رہی ہے، اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت فوری ترجیح ہے، سیلاب نے متاثرہ علاقوں میں صحت کے نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔

جولین ہارنیز کا کہنا ہے کہ نئی معلومات کی روشنی میں اپیل کی گئی ہے، رقم کا ازسرنو اعلان کریں گے، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی نے تمام جماعتوں پر مبنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر یونیسف کے نمائندے نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی بہت بڑا مسئلہ ہے، گندے پانی کے باعث بچوں میں ہیضہ اور ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ علاقوں میں جلدی امراض کو بھی دیکھ رہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو غذائیت کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں