ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر

 نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے لیے اُسے مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کا بہت سا حصہ زیر آب ہے جس کے لیے اُس ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانی کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ ایک شخص کا فیصلہ تھا جس میں انسانی جانوں کا ضیاع جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بہتری کے لیے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، تمام ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ جوہری جنگ کو جیتا نہیں جاسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں